بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے دہلی کے تینوں شہر
کارپوریشنز (ایم سی ڈی) میں عام آدمی پارٹی (آپ) کی شکست کو وزیر اعلی
اروند کیجریوال کی منفی سیاست کا نتیجہ بتایا ہے۔مسٹر شاہ نے ایک ٹیلی ویژن چینل
کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہ منفی سیاست کی وجہ سے ہی مسٹر کیجریوال کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔دہلی کے تینوں کارپوریشنوں کے کل آئے انتخابات کے نتائج میں بی جے پی ہیٹ
ٹرک لگانے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ آپ کو کرارا جھٹکا لگا ہے۔